اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے یکساں سول کوڈ کی حمایت کرتے
ہوئے آج کہا کہ تین طلاق پر خاموش رہنے والے لوگ بھی اس معاشرتی
برائی کے لئے ذمہ دارہیں۔یوگی آدتیہ ناتھ آج یہاں اسمبلی میں سابق وزیر اعظم
آنجہانی چندر شیکھر کی
91 ویں سالگرہ کے موقع پر چندر شیکھر: پارلیمنٹ میں دو ٹوک کتاب کا
اجرا کرنے کے بعد اجتماع سے خطاب کر رہے تھے۔آئینی عہدیداروں میں سے شاید مسٹر یوگی پہلے ایسے شخص ہیں جنہوں نے یکساں سول کوڈ کی پرزور حمایت کی ہے۔